Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / ’’اکھنڈ بھارت ‘‘ کیلئے بی جے پی کو قلب کی پیوند کاری کرانی ہوگی

’’اکھنڈ بھارت ‘‘ کیلئے بی جے پی کو قلب کی پیوند کاری کرانی ہوگی

Ram Madhav, BJP National General Secretary, at the Indian Express idea exchange in New Delhi on April 7th 2015. Express photo by Ravi Kanojia.

کانگریس کا ردعمل ، رام مادھو کی شخصی رائے ، زعفرانی جماعت کی لاتعلقی
نئی دہلی ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج رام مادھو کے ’’اکھنڈ بھارت‘‘ ریمارک سے خود کو لاتعلق کرلیا اور واضح کیا کہ پارٹی جنرل سکریٹری نے اپنی شخصی رائے ظاہر کی ہے ۔ پارٹی اور حکومت کا موقف یہیہے کہ ہندوستان اور پاکستان دو خودمختار ممالک ہیں ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری کے اس ریمارک نے اپوزیشن جماعتوں کو مشتعل کردیا ہے جبکہ کانگریس نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے زعفرانی جماعت کو ’’قلب کی پیوند کاری ‘‘ کرانی ہوگی ۔ سی پی آئی ایم نے اسے انتہائی بکواس قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا خاتمہ یقینی لگ رہا ہے ۔ بی جے پی ترجمان ایم جے اکبر نے اس تعلق سے مختلف سوال کے جواب دیتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی کی 1999 ء لاہور تقریر کا حوالہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT