Friday , March 24 2017
Home / سیاسیات / اکھیلیش اور راہول پر بی جے پی کی تنقید

اکھیلیش اور راہول پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج چیف منسٹر اترپ ردیش اکھیلیش یادو اور کانگریس نائب صدر راہول گاندھی پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ایک خاتو ن کی موت پر خاموش ہیں جس نے سماجوادی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی پر عصمت ریزی کا الزام عائد کیا تھا ۔ بی جے پی نے ادعا کیا کہ اکھلیش یادو کی قیادت والی ایس پی حکومت ملزم رکن اسمبلی کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ بی جے پی کے قومی سکریٹری سریکانت شرما نے الزام عائد کیا کہ سماجوادی پارٹی کے پانچ سالہ دور اقتدار میں ریاست میں سنگین جرائم کی شرح میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ ریاست میں پولیس ثبوتوں کو جمع کرنے کی بجائے انہیں چھپانے پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برسر اقتدار پارٹی کے رکن اسمبلی پر عصمت ریزی کا الزام عائد کرنے والی خاتون کا قتل شرمناک ہے ۔ سب سے زیادہ شرمناک اکھیلیش یادو اور راہول گاندھی کی خاموشی ہے ۔ ریاستی حکومت ملزم کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ سریکانت شرما نے کہا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی کے اقتدار پر آنے کے بعد سے 6.80 لاکھ جرائم کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں خواتین کے خلاف جنسی ہراسانی کے واقعات سب سے زیادہ ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT