Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / اکھیلیش اور ملائم طویل وقت بعد ایک ساتھ

اکھیلیش اور ملائم طویل وقت بعد ایک ساتھ

لکھنو 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طویل عرصہ بعد سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو اور ان کے والد ملائم سنگھ یادو ایک عوامی تقریب میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ دیکھی گئے ۔ یہ دونوں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی تقاریب میں ساتھ ساتھ شریک ہوئے جو لوہیا پارک میں منعقد ہوئی تھی ۔ یہ دونوں سوشلسٹ لیڈر کو خراج پیش کرنے یہاں آئے تھے ۔ دونوں باپ بیٹے نے بعد میں ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ اکھیلیش یادو نے سر عام اپنے والد کے پیر بھی چھوئے اور کہا کہ انہوں نے اپنے والد سے دعائیں لی ہیں۔ قبل ازیں آج صبح ملائم سنگھ یادو نے لوہیا ٹرسٹ کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور اپنے بھائی شیوپال یادو کو ساتھ رکھا تھا ۔ بعد ازاں اکھیلیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت چیف منسٹر انہوں نے جو پراجیکٹس شروع کئے تھے انہیں کو بی جے پی حکومت کی جانب سے تختیاں بدل کر دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے ۔ ملائم سنگھ یادو کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ ہر خاندان میں نظریاتی اختلاف ہوتا ہے ۔ انہوں نے تاہم اس پر مزید کوئی روشنی ڈالنے سے گریز کیا ہے ۔ انہوں نے کارکنوں سے پارٹی کو مستحکم کرنے پر زور دیا ۔

TOPPOPULARRECENT