Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / اکیڈیمک اسٹاف کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پر سات روزہ پروگرام کا انعقاد

اکیڈیمک اسٹاف کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پر سات روزہ پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : یو جی سی کے تحت اکیڈیمک اسٹاف کالج ، عثمانیہ یونیورسٹی میں علم عروض پروگرام پروفیسر اے بالا کرشنا ڈائرکٹر اکیڈیمک اسٹاف کالج عثمانیہ یونیورسٹی کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا ۔ پروفیسر بٹو ستیہ نارائنا پریسیڈنٹ عثمانیہ یونیورسٹی ٹیچرس اسوسی ایشن نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر معید جاوید صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے علم عروض پر منعقدہ اس سات روزہ پروگرام کو ملک بھر کی جامعات میں اولین کاوش قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح کے منفرد پروگرام منعقد کروانے کا ارادہ ظاہر کیا اور مادر جامعہ کے نام اپنی نظم ترنم میں پیش کی ۔ پروفیسر مہ جبین اختر صدر شعبہ عربی و معاون کوآرڈینٹر نے اس موضوع کے تحت اردو ، عربی اور فارسی شعبہ جات کو اکٹھا کرنے کو اس موضوع کا عین تقاضہ قرار دیا ۔ پروفیسر بٹو ستیہ نارائنا نے یونیورسٹیوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی بتدریج گھٹتی ہوئی تعداد اور اس کے معیار تعلیم پر منفی اثرات کی صورت حال سے مکمل آگہی کے باوجود ارباب مجاز کی سرد مہری پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی اور آخر میں بحیثیت ڈاکٹر معید جاوید کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ پروفیسر اے بالا کرشنا نے امتحانات کا موسم میں کورس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی اس طرح کے پروگرامس کے لیے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ۔ پروفیسر محمد تاتار خان نے مختصر طور پر شعبہ اردو کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ پروفیسر میمونہ مسعود اور پروفیسر نرملا بابو راؤ بھی شریک محفل رہیں ۔ ڈائرکٹر اکیڈیمک اسٹاف کالج پروفیسر اے بالا کرشنا کی ایک خوبصورت مومنٹو اور شال پوشی کے ذریعہ جب کہ پروفیسر بٹو ستیہ نارائنا گلدستہ اور شال پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور ان دونوں حضرات کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم عمل میں آئی ۔ پروفیسر فاطمہ پروین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ ڈاکٹر معید جاوید نے اس سات روزہ پروگرام کی کامیابی پر شرکائے محفل بالخصوص اپنے معاونین شیخ فہیم اللہ ، سلیم ساحل ریسرچ اسکالر شعبہ اردو ، قاضی ہاشم تنہا ، مرزا قاسم بیگ ، محمد اکبر اور محترمہ سلیمہ کا شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT