Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اگادی کے موقع پر غریبوں میں BHK2 مکانات کا الاٹمنٹ

اگادی کے موقع پر غریبوں میں BHK2 مکانات کا الاٹمنٹ

حیدرآباد۔ 11 اکتوبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے وعدہ کا اعادہ کیا کہ اُگادی کے موقع پر ضلع میدک کے جگدیو پور منڈل میں ایراولی موضع کے 200 غریب خاندانوں کیلئے 2 BHK مکانات کا الاٹمنٹ کیا جائے گا۔موضع ایراولی میں آئی چیک اَپ کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ 2 BHK مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور یہ اُگادی تک تیار ہوجائیں گے۔ اس سے آدی واسیوں کو فائدہ ہوگا۔ کے سی آر نے کہا کہ ریاست کی ترقی میں دیہی عوام کا اہم رول ہوتا ہے۔ ریاست کے ہر موضع کو ترقی دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے منصوبوں کو روبہ عمل لانے میں تعاون کریں۔

TOPPOPULARRECENT