Saturday , June 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اگاسی جوکووچ کے نئے کوچ

اگاسی جوکووچ کے نئے کوچ

روم۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آندرے اگاسی دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کے اگلے کوچ ہوں گے ۔جوکووچ نے اٹالین اوپن کے فائنل میں محض 20 سال کے جرمنی کے اسٹار کھلاڑی الیگزینڈر زیفریف کے خلاف ہوئی شکست کے بعد اس کا اعلان کیا۔ جوکووچ نے کہا کہ فرانچ اوپن میں اپناخطاب بچانے کے لئے وہ 8 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپئن اگاسی سے ٹریننگ لیں گے اور اپنی تیاری کو مزید پختہ کریں گے ‘ حالانکہ انہوں نے سابق عالمی نمبر ایک اگاسی کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کی مدت کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا۔12 مرتبہ کے گرانڈ سلام چیمپئن جوکووچ نے کہا میں نے اگاسی سے گزشتہ چند ہفتوں سے فون پر بات کی اور ہم نے پیرس میں ایک ساتھ آنے کا فیصلہ کیا۔لہذا وہ وہاں ہوں گے ۔ ہم دیکھیں گے مستقبل میں کیا ہوتا ہے ۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ یہ کوئی طویل معاہدہ نہیں ہے ۔ ہم صرف ایک دوسرے کو پیرس میں جاننے کی کوشش کریں گے ۔اس سے پہلے سابق نمبر ایک جوکووچ کوچ نے ، مارین واجدا، فٹنیس کوچ گریبھرڈ فل گرشچ اور فیزیو ملجین امانووچ سے وہ طویل عرصے سے کوچنگ لیتے آ رہے تھے ، کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT