Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسرس کی 1258 جائیدادوں پر تقررات

اگریکلچر ایکسٹنشن آفیسرس کی 1258 جائیدادوں پر تقررات

کنٹراکٹ ملازمین کی ہائیکورٹ میں درخواست مسترد،قانونی رکاوٹیں ختم
حیدرآباد 17 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی محکمہ زراعت حکومت تلنگانہ میں اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے پائی جانے والی رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔ اس طرح 1,258 اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسرس کی جائیدادوں پر عاجلانہ تقررات کے لئے حکومت تلنگانہ اقدامات کرے گی۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے سلسلہ میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے افراد کی جانب سے ان تقررات میں ترجیحی بنیاد پر ان کا تقرر عمل میں لانے کی اپیل کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست پیش کی تھی۔ لیکن ہائیکورٹ نے کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے افراد کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے کہ وہ بھی دیگر امیدواروں کے مساوی نشانات حاصل کرنے پر ہی تقررات میں ترجیح دینے کی ہدایت دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ اس طرح تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے لئے مذکورہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے درپیش رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔ اگریکلچر ایکسٹینشن آفیسرس کے تقررات کے لئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے شفافیت کے ساتھ ٹسٹ منعقد کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT