Sunday , May 28 2017
Home / سیاسیات / اگزٹ پول سب بکواس ، لالو کا ردعمل

اگزٹ پول سب بکواس ، لالو کا ردعمل

پٹنہ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد نے آج اگزٹ پولس کو بکواس قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا جن میں اترپردیش میں بی جے پی کو برتری بتائی گئی ہے اور کہاکہ یہ پیش قیاسی بالکلیہ غلط ثابت ہوگی جس طرح بہار انتخابات میں ہوا ہے۔ لالو نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ بہار اسمبلی چناؤ کی طرح تمام اگزٹ پولس اترپردیش میں ناکام ہوجائیں گے جہاں سماج وادی پارٹی ۔ کانگریس کامیاب بن کر اُبھریں گے۔ لالو نے ووٹوں کی گنتی سے ایک روز قبل میڈیا کے روبرو 2015 ء میں بہار کے انتخابات میں اگزٹ پولس نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کامیاب ہوجانے کی پیش قیاسی کی تھی۔ لیکن جب الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں کھولی گئیں اور ووٹوں کی گنتی ہوئی تو تمام پیش قیاسیاں غلط ثابت ہوئیں۔ لالو نے اکھلیش یادو زیرقیادت ایس پی ۔ کانگریس اتحاد کے بعض امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی۔ اِس سوال پر کہ بالخصوص یوپی کے انتخابی نتائج کا بہار پر کیا اثر پڑے گا، لالو نے کہاکہ اِس سے دہلی پر اثر پڑے گا کیوں کہ ملک بھر میں بی جے پی کا زوال شروع ہوجائے گا۔ لالو نے بھرپور اعتماد ظاہر کیاکہ کل ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے بعد ایس پی ۔ کانگریس فاتح بن کر اُبھریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT