Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / اگست کی تنخواہ میں بقایاجات کی ادائیگی: حکومت

اگست کی تنخواہ میں بقایاجات کی ادائیگی: حکومت

نئی دہلی۔17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اپنے ملازمین کو اگست کی تنخواہ میں بقایاجات کے تحت 34,600 کروڑ روپئے ادا کرے گی۔ 7 ویں پے کمیشن کی سفارشات ہندوستان کی شرح اور تحقیق کے بموجب حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ملازمین کو ساتویں پے کمیشن پر عمل آوری کے نتیجہ میں قابل ادائیگی بقایاجات یکمشت اگست کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرے گی۔ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جملہ 34,600 کروڑ روپئے مالیتی بقایاجات ادا کیئے جائیں گے۔ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ بنیادی تنخواہ میں ایک کروڑ مرکزی ملازمین اور سبکدوش ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کی سفارشات کے مطابق یکم جنوری 2016ء سے تنخواہ میں 2.57 گنا اضافہ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT