Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / اگست کے وسط تک گوام پر شمالی کوریا کا حملہ ؟

اگست کے وسط تک گوام پر شمالی کوریا کا حملہ ؟

سیول، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ طرف سے ملک پر کسی قسم کے حملے کا’منہ توڑ جواب‘دینے کی وارننگ کے بعد شمالی کوریا نے آج کہا کہ وہ اگست کے وسط تک انتظامی طور پر امریکہ کے تابع بحر الکاہل کے مغربی حصے میں واقع گوام جزیرہ پر میزائل سے حملے کر سکتا ہے۔مقامی چیانل نے جنرل کم ریک گیوم کے حوالے سے بتایا کہ کورینس پیپلز آرمی (کے پی اے ) جاپان کے شمانے ، ہیروشیما اور کوئچی پر 12 راکیٹ چھوڑیگا۔ یہ راکٹ 1065 سیکنڈ میں 3356.7 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے ۔ اسکے علاوہ گوام سے 30-40 کلومیٹر دور تک پانی میں بھی مار کر سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ طرف سے ملک پر کسی قسم کے حملے کا’منہ توڑ جواب’ دینے کی وارننگ صرف بکواس ہے اور ان پر حقیقی کارروائی اب ہم کریں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT