Friday , August 18 2017
Home / دنیا / اگلاگرا… پچھلا ہوشیار؟ نیوکلیئر تجربات کے خلاف شمالی کوریا کو چین کا انتباہ

اگلاگرا… پچھلا ہوشیار؟ نیوکلیئر تجربات کے خلاف شمالی کوریا کو چین کا انتباہ

خبردار! کوئی بھی غیرذمہ دارانہ اقدام، تصادم کا موجب بن سکتا ہے : وانگ ای
بیجنگ ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنے حلیف شمالی کوریا کو نیوکلیئر تجربات جاری رکھنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کا ’’خطرناک اور غیرذمہ دار‘‘ قدم امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان کسی بھی لمحہ تصادم پھوٹ پڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔ چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ ’’شمالی کوریا کے ساتھ (امریکہ کا) کسی بھی لمحہ تصادم شروع ہوسکتا ہے‘‘۔ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران چینی وزیرخارجہ نے حلیف ملک شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ کسی جنگ میں کوئی فاتح کی حیثیت سے نہیں ابھر سکتا (بلکہ سب کو نقصان ہوگا) ۔ شمالی کوریا میں نیوکلیئر تجربات کی صورت میں امریکہ کی طرف سے سخت جوابی کارروائی سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی کا راست حوالہ دیئے بغیر وانگ ای نے کہا کہ ’’امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے۔ دونوں فریقوں پر ہم صبروتحمل سے کام لیتے ہوئے دھمکیوں اور اشتعال انگیز بیان بازی سے گریز کی خواہش کرتے ہیں تاکہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال کوبگڑنے سے بچایا جاسکے‘‘۔ سمجھا جاتا ہیکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جارحانہ تیور بالخصوص ایک ہفتہ کی مدت میں شام اور پھر افغانستان پر خطرناک امریکی حملوں کے تناظر میں بیجنگ نے پیانگ یانگ کو یہ مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT