Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / اگلے دور کے شام امن مذاکرات جنیوا میں ہوں گے

اگلے دور کے شام امن مذاکرات جنیوا میں ہوں گے

اقوام متحدہ ، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے معاملہ میں اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر اسٹیفن ڈی مستورہ نے کہا کہ شام میں قیام امن کے لئے پانچویں دور کی بات چیت 23 مارچ سے جنیوا میں شروع ہوگی۔مسٹر مستورہ نے سلامتی کونسل میں تجزیہ کے بعداخباری نمائندوں سے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی اور باہمی اعتماد سازی کے اقدام سمیت چار امور پر بات چیت کو ترجیح دے گا جس میں انتظامیہ ، ایک نئے آآئین ۔ الیکشن اور دہشت گروں کے خلاف لڑائی شامل ہیں ۔انہوں نے قزاقستان کی راجدھانی آستانہ میں ہوئے مذاکرات میں بھی اس میں شامل ملکوں سے شام میں جنگ بندی کی اپیل کی تھی ۔آستانہ کے مذاکرات روس، ایران اور ترکی کی کوششوں سے ہوئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT