Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / اگنی ۔ II میزائیل معیاروں کی تکمیل سے قاصر

اگنی ۔ II میزائیل معیاروں کی تکمیل سے قاصر

بلسور 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج وسط مسافتی نیوکلیر صلاحیت کے حامل اگنی ۔ II میزائیل کی آزمائشی پرواز کی۔ اُس کا دائرہ کار 2 ہزار کیلو میٹر ہے۔ اسے اڈیشہ کے ساحل کے قریب ایک جزیرے سے داغا گیا۔ فوج کی جانب سے یہ صارف کی آزمائشی پرواز تھی لیکن یہ آزمائشی پرواز مطلوب معیاروں کی تکمیل سے قاصر رہی۔ زمین سے زمین پر وار کرنے والا میزائیل آئی ٹی آر جزیرہ عبدالکلام سے 10.25 بجے دن ایک موبائیل لانچر کے ذریعہ آزمائشی پرواز پر روانہ کیا گیا تھا۔ اگنی ۔ II کو پہلے ہی فوج میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT