Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / اہانت اسلام کارٹونس شائع کرنے والے اخبار کا ایڈیٹر سبکدوش

اہانت اسلام کارٹونس شائع کرنے والے اخبار کا ایڈیٹر سبکدوش

کوپن ہیگن ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈنمارک کا ایڈیٹر جس نے اہانت اسلام کارٹون کے ذریعہ عالم اسلام میں بے چینی اور برہمی پیدا کردی تھی اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ، آج جیلینڈس ۔ پوسٹن اخبار سے سبکدوشی اختیار کرلی۔ فلیمنگ روز نے کہاکہ اب وہ بحیثیت مصنف و سیاسی تبصرہ نگار اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہے ۔ وہ کتابیں تحریر کرنے اور ڈنمارک و بیرونی ممالک عوامی مباحث میں حصہ لے گا۔ ملعون فلیمنگ روز نے جیلینڈس ۔ پوسٹن اخبار میں 2005 ء میں 12 اہانت آمیز کارٹونس شائع کئے تھے جس کے بعد مسلم ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور کئی اموات بھی ہوئیں۔ 57 سالہ فلیمنگ روز کو اب بھی پولیس سکیورٹی فراہم ہے کیونکہ اُس کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے اور اس سے پہلے کئی مرتبہ دہشت گرد منصوبے ناکام کردیئے گئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT