Monday , July 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اہلیہ سے صلح ‘عرفات کی ضمانت منظور

اہلیہ سے صلح ‘عرفات کی ضمانت منظور

ڈھاکہ ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  ڈھاکہ کی مقامی عدالت نے بنگلہ دیشی اسپنر عرفات سنی کی 50 ہزار ٹکا کا بانڈ جمع کروانے پر ضمانت منظور کرلی۔ سائبر کرائم مقدمہ میں رجوع کرنے والی ان کی اہلیہ نسرین سلطانہ نے کمرہ عدالت میں بتایا کہ دونوں میں بعض معاملات پر تصفیہ ہوگیا اور وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو بحال کرنا چاہتے ہیں جس پر جج سیف الاسلام نے کھلاڑی کو جیل سے رہا کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
ناصرجمشید کے گھرپر چھاپہ ،اہلیہ کا موبائل ضبط
لندن  ۔16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )  پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مبینہ اہم کردارناصرجمشید کے گھر برطانوی پولیس کا چھاپہ ہوا اور کرکٹر کی اہلیہ کا فون بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطہ کرے گا کیونکہ ناصر جمشید کے موبائل فونز اور آئی پیڈز برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس ہیں اور ان سے ملنے والی معلومات مقدمہ میں اہم کردار اد ا کریں گی ، یاد رہے کہ ناصر جمشید کا پاسپورٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT