Monday , May 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / اہلیہ مصباح کو ’’مسٹر 99 ‘‘ سے مخاطب کرنے لگیں

اہلیہ مصباح کو ’’مسٹر 99 ‘‘ سے مخاطب کرنے لگیں

بارباڈوس ۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے کیریئر کی آخری سیریز میں بدقسمتی سے دوچار ہیں اور مسلسل دو اننگز میں 99 پر آؤٹ ہو کر عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں جس پر ان کی بیوی نے بھی انہیں نئے نام سے نواز دیا۔بارباڈوس میں کھیلے جا رہے میچ کے دوران پاکستان کی پہلی اننگز میں مصباح الحق 99 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے جس کے ساتھ ہی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بیٹسمین بن گئے جن کی اننگز 3 مرتبہ  99 رنز تک محدود رہیں۔ اس اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ ہونے پر دنیا بھر سے شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مصباح الحق سے اظہار یکجہتی کیا تو ان کی بیوی نے بھی اس حوالے سے انہیں نیا نام دے دیا۔ کپتان کی بیوی عظمیٰ خان نے ٹوئٹر پر پیغام میں اپنے شوہر کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جو بھی ہو، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ ملے، ’’مسٹر 99‘‘ کپتان مصباح۔ یاد رہے کہ مصباح الحق ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT