Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / اہم بلز کی منظوری میں اپوزیشن معاونت کرے: وینکیا

اہم بلز کی منظوری میں اپوزیشن معاونت کرے: وینکیا

نئی دہلی۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اس توقع کا اظہار کیا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتیں کئی زیر تصفیہ بلز کو منظور کرنے میں مدد کا وعدہ پورا کریں گی کیوں کہ پارلیمنٹ سیشن میں فی الحال توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے۔ وزیر پارلیمانی امور وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ اس وقت تقریباً 16 بلز زیر تصفیہ ہیں اور 12 بلز کو لوک سبھا میں منظور کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام انتہائی اہم اور عوام کی بہبود سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بلز کی منظور میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس اور دیگر جماعتوں نے اہم بلز کی منظوری کے سلسلہ میں مثبت اشارہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT