Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اہم شاہراہوں کے ترقیاتی کام جنگی خطوط پر جاری

اہم شاہراہوں کے ترقیاتی کام جنگی خطوط پر جاری

میدک ۔ 27 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شہر میدک کی اہم شاہراہ کے ترقیاتی کام جنگی خطوط پر جاری ہے ۔ اس سڑک کی کشادگی ، سنٹرل لائٹوں کی تنصیب اور درمیان شجرکاری کے لیے 56 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر ریاستی قانون ساز اسمبلی ایم پدما دیویندر ریڈی اپنے چیمبر واقع میدک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے دوران 16 کروڑ جاری کئے گئے تھے ۔ دوسرے مرحلہ میں 40 کروڑ جاری کردئیے گئے ہیں ۔ پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ شہر میدک کے نواح اور قلب میں واقع تالابوں کی ترقی کے لیے مشن کاکتیہ کے تحت رقمی منظوریاں دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاون کے بنگلہ تالاب کے رائٹ میں واقع نائی کوٹی تالاب کی ترقی کے لیے 64 لاکھ جاری کئے گئے ہیں ۔ اسی طرح ٹاون کے پٹلم تالاب اور گویند تالاب کو جوڑتے ہوئے منی ٹینک بینڈ کے کام جاری ہیں ۔ جس کے لیے 9 کروڑ جاری کئے جاچکے ہیں ۔ اسی طرح اس پراجکٹ کی تکمیل کے لیے مزید 2 کروڑ کی منظوری حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح انہوں نے بتایا کہ 69 لاکھ کے مصارف سے ٹاون کے ملنا تالاب کی ترقی کی جارہی ہے ۔ بنگلہ تالاب کی ترقی کے لیے 99 لاکھ جاری کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر ٹاون کے ملنا تالاب کی اراضیات پر غیر مجاز طور پر مکانات تعمیر کرلینے والوں کو تخلیہ کروا کر ڈبل بیڈ روم اسکیم میں شامل کرنے کے لیے آر ڈی او میدک ناگیش نے تجویز پیش کی ۔ اسی طرح سڑک کی توسیع کے دوران 50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والوں کو بھی ڈبل بیڈ روم اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT