Sunday , September 24 2017
Home / سیاسیات / اہم شخصیتوں کی یوم پیدائش پر اسکولس کو تعطیلات کی مخالفت : یوگی آدتیہ ناتھ

اہم شخصیتوں کی یوم پیدائش پر اسکولس کو تعطیلات کی مخالفت : یوگی آدتیہ ناتھ

لکھنو 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اہم شخصیتوں کی یوم پیدائش کے موقع پر اسکولس کو تعطیلات نہیں دی جانی چاہئے اور اس کی بجائے اس طرح کے ایام میں طلبا کو مزید کچھ سکھانے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایام میں تعطیل دینے کی بجائے طلبا کو دو گھنٹوں تک ایسی شخصیتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ آدتیہ ناتھ ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم پیدائش تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے طلبا میں ایسی شخصیتوں کے تعلق سے شعور بیدار کرنے پر زور دیا ۔

 

ڈاکٹر امبیڈکر پر کانگریس کی ویب سائٹ کا آغاز
نئی دہلی 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دلتوں کی پہچان ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس نے آج ایک ویب سائٹ Quest for Equity (جستجو برائے مساوات) کا آغاز کیا جو بابا صاحب کے کام کو اُجاگر کرے گا اور ایس سی / ایس ٹی طبقات سے متعلق مسائل پر قانون سازی، متعلقہ مواد اور تحقیقات کو بھی پیش کرے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT