Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / اہم شخصیتوں کے ہیلی کاپٹرس کی خریداری کی تحقیقات

اہم شخصیتوں کے ہیلی کاپٹرس کی خریداری کی تحقیقات

ای ڈی کو رقم کا سراغ مل گیا، تیاگی اور گپتا سے پوچھ تاچھ ، پارلیمنٹ دہل گئی
نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اپنی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اہم شخصیات کیلئے 3600 کروڑ روپئے مالیتی ہیلی کاپٹر سودے کے بارے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ’’نقد رقم‘‘ کا سراغ لگا لیا جو امکانی طور پر بطور رشوت ادا کی گئی تھی۔ ای ڈی جو غیرقانونی طور پر رقومات کی منتقلی کے نقطہ نظر سے اس مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ سابق سربراہ فضائیہ تیاگی اور ایم آر کمپنی کے سربراہ شراون گپتا کو پوچھ تاچھ کیلئے طلب کرلیا۔ سی بی آئی نے اطالوی عدالت کے اس فیصلہ کے بعد کہ 3600 کروڑ روپئے مالیتی ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے معاہدہ کو قطعیت دینے کیلئے رشوت خوری کی گئی تھی۔ فضائیہ کے سابق سربراہ کے سی تیاگی اور قانون داں کھیتان سے پوچھ تاچھ کی۔ وہ کمپنی کے بورڈ کے سابق رکن ہے۔ ان کا نام سی بی آئی کو درج کروائی ہوئی ایف آئی آر میں بطور ملزم آیا ہے۔ لوک سبھا نے آگسٹا ویسٹ لینڈ کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا گیا۔ بی جے پی رکن نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ 12 ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے سلسلہ میں رشوت کی ادائیگی کا پتہ چلایا جاسکے جس پر کانگریس ارکان نے برہم ردعمل ظاہر کی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔ راجیہ سبھا میں کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ آگسٹا ویسٹ لینڈ تنازعہ میں بی جے پی سیاسی پارٹی کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اپنی ناقص حکمرانی کی اس طرح پردہ پوشی کرنے کی کوشش میں ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا اس مسئلہ پر مباحث کے نتیجہ میں دہل کر رہ گئے۔

TOPPOPULARRECENT