Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / ایئر انڈیا کا طیارہ پرندہ سے ٹکرایا، بال بال بچے 254 مسافر

ایئر انڈیا کا طیارہ پرندہ سے ٹکرایا، بال بال بچے 254 مسافر

نئی دہلی24اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فضائی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئر انڈیا کی دہلی سے کولکاتہ جا رہی پرواز آج صبح ایک پرندہ سے ٹکرا گئی جسکی وجہ سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔ طیارے کو کولکاتہ میں بحفاظت اتار لیا گیا۔پرواز نمبر اے اي 401 نے صبح 6.43 بجے یہاں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی۔ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولکاتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترتے وقت ایک پرندہ اس سے ٹکرا گیا۔ اس میں طیارے کے بائیں طرف کے انجن کو نقصان پہنچا ہے ۔ صبح 8.47 بجے کولکاتہ میں طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔ اس میں عملے کے ارکان سمیت 254 افراد سوار تھے ۔ترجمان نے بتایا کہ ابھی طیارہ واپس پرواز کرنے کے قابل نہیں ہے اور کولکاتہ سے دہلی آنے والے مسافروں کے لئے متبادل انتظام کیا جا رہا ہے ۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT