Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ایئر انڈیا کی پرواز میں 6سیٹ خواتین کیلئے مختص

ایئر انڈیا کی پرواز میں 6سیٹ خواتین کیلئے مختص

نئی دہلی۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا نے اپنی تمام گھریلو پروازوں میں چھ سیٹ خواتین کیلئے مخصوص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی کے ایک سینئر افسر نے آج بتایا کہ تمام گھریلو پروازوں میں خواتین کیلئے چھ نشستیں ریزرو ہوں گی۔ اس سے کسی اچانک ضرورت کے پیش نظر آخری وقت میں سفر کے منصوبہ بنانے والی خواتین کو سفر میں آسانی ہوگی۔ایرانڈیا مسافرین کی تعداد میں انحطاط کے پیش نظر مختلف ترغیبی اسکیمیں پیش کررہا ہے۔ قبل ازیں اس نے اے سی کلاس ایکسپریس ٹرین کے کرایہ میں فضائی سفر کی اسکیم بھی پیش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT