Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایئر انڈیا کے دو ملازمین کو رقمی انعام ہاکی ورلڈ کپ جیتنے پر حوصلہ افزائی

ایئر انڈیا کے دو ملازمین کو رقمی انعام ہاکی ورلڈ کپ جیتنے پر حوصلہ افزائی

نئی دہلی ، 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فنڈز کے معاملے میں بحران سے دوچار ایئر انڈیا نے آج اپنے دو ملازمین ہاکی کوچ ہریندر سنگھ اور اسٹرائیکر ارمان قریشی کیلئے 25,000 روپئے اور 10,000 روپئے کے معمولی رقمی انعامات کا اعلان کیا۔ یہ دونوں اُس تاریخی انڈین ہاکی اسکواڈ کا حصہ رہے جس نے 15 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ ہفتے جونیر ورلڈ کپ جیتا ہے۔ ہریندر جو ایئر انڈیا میں سینئر منیجر کی حیثیت سے برسرکار ہیں، انڈین کولٹس کے ہیڈ کوچ رہے، جس نے لکھنو میں اتوار کو فائنل میں بلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر جونیر ہاکی ورلڈ کپ جیتا۔ ارمان ایئر انڈیا کے کنٹراکٹ والے ملازم ہیں اور ڈومیسٹک سرکٹ میں ایئرانڈیا کیلئے کھیلتے ہیں۔ کیاش ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے ایئر انڈیا چیئرمین اینڈ منیجنگ ڈائریکٹر اشونی لوہانی نے کہا کہ اگر نیشنل ایئرلائنز کی مالی طور پر بہتر حالت ہوتی تو وہ دونوں ہاکی اسٹارز کو اُن کی کارکردگی پر زیادہ بڑا انعام دیئے ہوتے۔
بوپنا ڈیوس کپ اسکواڈ سے ڈراپ
نئی دہلی ، 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق یو ایس اوپن فائنلسٹ اور دو مرتبہ کے اولمپین روہن بوپنا کو انڈین ڈیوس کپ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف پونے میں 3 تا 5 فبروری میچ میں حصہ لے گا۔ آئٹا سلیکشن کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT