Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / ایئر ایشیا کے طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش

ایئر ایشیا کے طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش

نئی دہلی۔ 11 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایئر ایشیا کی پرواز میں دہلی سے رانچی جانے والے ایک مسافر نے لینڈنگ سے ٹھیک پہلے طیارہ کا ایمرجنسی گیٹ زبردستی کھولنے کی کوشش کی۔ اسے روکنے کی کوشش میں کچھ مسافر اور فضائی عملے کے ارکان زخمی ہوگئے ۔ ایئر ایشیا کے ترجمان نے بتایا کہ رانچی ہو کر دہلی سے کولکتہ جانے والی پروازI5-546 میں سوار مسافر آفتاب احمد نے پیر کی رات لینڈنگ سے ٹھیک پہلے طیارہ کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ آفتاب رانچی کا ہی رہنے والا ہے ۔ رانچی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملیالم اداکار دلیپ کے ریستوران میں توڑ پھوڑ
کوزی کوڈ ۔ 11 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) ملیالم فلموں کے اداکار دلیپ کے پتھیارا میں واقع ریستوران میں کل رات کچھ لوگوں کے گروپ نے توڑ پھوڑ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کا بینر لئے بھیڑ نے ریستوران پر پتھر پھینکے اور کھڑکیوں و فرنیچر کو نقصان پہنچایا۔ گذشتہ 17 فروری کو ایک مشہور اداکارہ کے اغوا کے معاملے میں دلیپ کو پولیس نے کل رات گرفتار کیا تھا۔پولس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT