Friday , July 28 2017
Home / دنیا / ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے کثیف مادہ کا اخراج، پروازوں میں تاخیر

ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے کثیف مادہ کا اخراج، پروازوں میں تاخیر

واشنگٹن ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی دارالخلافہ واشنگٹن کے ایرپورٹ سے طیاروں کی آمدورفت یا تو تاخیر کا شکار ہوئی یا ان کا رخ بدل دیا گیا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ ایک ایر ٹریفک کنٹرول ٹاور سے کثیف مادہ کا اخراج ہورہا تھا جس کے بعد وہاں موجود عملہ کا تخلیہ کروایا گیا۔ بالٹی مور۔ واشنگٹن انٹرنیشنل (BWI) تھرگوڈ مارشل ایرپورٹ، ڈلیس انٹرنیشنل ایرپورٹ اور ریگن نیشنل ایرپورٹ کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت کنٹرول ٹاور میں کوئی تعمیری کام چل رہا تھا کہ اچانک کثیف مادہ کا اخراج ہونے لگا۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے یہ بات بتائی۔ یہاں سے کافی بلندی کی پروازوں کو مسدود کرتے ہوئے انہیں دیگر ٹریفک کنٹرول تنصیبات سے رجوع کردیا گیا۔ یہ بتایا گیا ہیکہ طیاروں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT