Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ایتھوپیا میں کچرے کا انبار کھسکنے سے 62افراد ہلاک

ایتھوپیا میں کچرے کا انبار کھسکنے سے 62افراد ہلاک

ادیس ابابا، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے بیرونی علاقے میں کچرے کا انبار کھسکنے سے کم از کم 62 افراد کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کچرے کا یہ پہاڑ ہفتہ کی رات کو کھسک گیا جس کی زد میں آئے بہت سے لوگ اب تک لاپتہ ہیں۔ایک مقامی شخص کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے وقت تقریباً 140 لوگ جائے حادثہ پر موجود تھے ۔ کئی ٹن کچرے کے نیچے کئی مکانات بھی دب گئے ہیں۔واضح رہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں گزشتہ 5 دہائی سے بھی زیادہ عرصے سے ادیس ابابا کا کچرا پھینکا جا رہا ہے جو ایک پہاڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT