Monday , October 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ایدولہ ریزروائر کی آئندہ دسہرہ تک تکمیل

ایدولہ ریزروائر کی آئندہ دسہرہ تک تکمیل

ونپرتی میں پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی کا بیان

ونپرتی۔ 5 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پالمور، رنگاریڈی کے تحت تعمیر کی جانے والی ایدولہ ریزوائر کو آئندہ دسہرہ تک تکمیل کرنے کا پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی نے اعلان کیا۔ آج ان کی پیدائش کے موقع پر ایدولہ ریزروائر کا دورہ کیا۔ ریزروائر کی زد میں اراضیوں سے محروم ہونے والے 263 افراد میں چیکس کی تقسیم کے بعد یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایدولہ ریزر وائر کیلئے اراضیوں کو عوام نے حکومت کے حوالے کیا جو کم وقت میں اتنی اراضی فراہم ہونا ایک ریکارڈ رکھتا ہے۔ اس میں محکمہ ریوینیو اور انجینئرس کی خدمات قابل ستائش ہے۔ نرنجن ریڈی کی یوم پیدائش پر مستقر ونپرتی میں ان کے حامیوں نے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں 120 افراد نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ نرنجن ریڈی کے حامیوں نے ان کی 59 یوم پیدائش پر 59 کیلو کا کیک تیار کیا جس کو نرنجن ریڈی نے اپنے حامیوں کے درمیان کاٹا۔ نرنجن ریڈی کو یوم پیدائش پر کئی عہدیداروں، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مسلمانوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی تھی۔ اقلیتی قائدین کی جانب سے درگاہ میر پہلوانؒ چادر چڑھاکر ان کی صحت کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین محمد غلام قادر خان، محمد ارشد، محمد پاشاہ، محمد بابو میاں کوآپشن ممبر میونسپل ونپرتی، محمد جہانگیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT