Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / ایرانڈیا آپریشنس ہیڈ کو میڈیکل ٹسٹ سے بچنے پر ہٹادیا گیا

ایرانڈیا آپریشنس ہیڈ کو میڈیکل ٹسٹ سے بچنے پر ہٹادیا گیا

ممبئی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہوابازی کے نگرانکار ادارہ ڈی جی سی اے کے احکام پر کارروائی کرتے ہوئے ایرانڈیا نے اپنے آپریشنس ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو ماقبل پرواز لازمی میڈیکل ٹسٹ ترک کرنے کی پاداش میں فلائنگ ڈیوٹی سے ہٹادیا ہے۔ ایرانڈیا ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر (آپریشنس) کیپٹن اے کے کتھپالیا کو پرواز سے متعلق ڈیوٹی سے ہٹادینے کے احکام ڈی جی سی اے فلائیٹ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ روز جاری کئے۔ ایرلائن کے ذرائع نے کہا کہ پی جی سی اے احکام کی تعمیل میں کیپٹن کتھپالیا کو کوئی بھی فلائٹ چلانے کی ذمہ داری اب نہیں دی جائے گی۔ ایرلائن نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس معاملہ کو ایوی ایشن ریگولیٹر ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) سے رجوع بھی کیا تھا۔ تحقیقات کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ ایرلائن کی پائلٹس یونین آئی سی پی اے نے اس معاملہ کی اطلاع انتظامیہ کو دی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT