Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / ایرانڈیا ایکسپریس طیارہ ٹیکسی وے سے پھسل گیا

ایرانڈیا ایکسپریس طیارہ ٹیکسی وے سے پھسل گیا

زبردست بارش کی وجہ سے حادثہ، تمام لوگ محفوظ

کوچی ؍ ممبئی ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کا ایک طیارہ جس میں 100 افراد سوار تھے اور جو ابوظہبی سے کوچی پہنچا تھا، زبردست بارش کی وجہ سے علی الصبح ٹیکسی وے سے پھسل گیا۔ تاہم اس میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ ابوظہبی ۔ کوچی ایرانڈیا ایکسپریس آئی ایکس 452 طوفانی پانی کی نالی میں پھنس گیا تھا جو ٹیکسی وے سے متوازی قائم کی گئی ہے۔ طیارہ کا سامنے کا پہیہ ٹوٹ گیا جبکہ طیارہ ٹیکسی وے پر پھسل گیا تھا۔ ایرانڈیا حکومت ہند کی ملکیت ہے۔ جولائی میں بھی ایرانڈیا ایکسپریس مسافر بردار طیارہ منگلورو ایرپورٹ پر دبئی سے آنے کے بعد اترتے وقت پھسل گیا تھا۔ تمام مسافر اور ارکان عملہ محفوظ رہے۔ مئی 2010ء میں بھی 152 افراد سمیت طیارہ کو حادثہ پیش آیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT