Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایرانڈیا طیارہ کی بنکاک ایرپورٹ پر تلاشی ،بم کی جھوٹی اطلاع

ایرانڈیا طیارہ کی بنکاک ایرپورٹ پر تلاشی ،بم کی جھوٹی اطلاع

بنکاک ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے دہلی سے بنکاک جارہے طیارہ میں دو بم رکھنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی اس طیارہ کو تھائی لینڈ میں ایرپورٹ سے دور سنسان علاقہ میں روکنے کا حکم دیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔ 241 مسافرین کے ساتھ طیارہ جیسے ہی ایرپورٹ پہنچا ایر ٹریفک کنٹرولر نے اسے دور علاقہ میں پارک کرنے کی ہدایت دی۔ ایمرجنسی منصوبہ کے تحت تمام مسافرین اور ارکان عملہ کا بحفاظت تخلیہ کرادیا گیا اور تلاشی کے بعد ایسی کوئی شئے برآمد نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT