Friday , July 28 2017
Home / Top Stories / ایرانڈیا کے اکانومی مسافرین نان ویج غذاؤں سے محروم

ایرانڈیا کے اکانومی مسافرین نان ویج غذاؤں سے محروم

غذاؤں کے اضافی مصارف و زیاں سے بچنے اندرون ملک پروازوں پر اطلاق
نئی دہلی ۔10جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایرانڈیا کے اندرون ملک پرواز کرنے والے طیاروں کی اکانومی کلاس کے مسافرین کو اب نان ویج ( گوشت سے تیار ) غذاء سربراہ نہیں کی جائے گی ۔ بیان کیا گیا ہے کہ ایرانڈیامصارف میں کمی اور اسراف کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ ایرانڈیا کے چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر اشوینی لوہانی نے پی ٹی آئی سے کہاکہ ’’یہ قیمت و مصارف کو معقول بنانے کی کوشش ہے ۔ ہم نے یہ محسوس کیا ہے کہ اس سے غذائی اسراف و ضیاع میں بڑی حد تک کمی ہوگی کیونکہ ہم اضافی ویج اور نان ویج غذائیں ساتھ لیجاتے ہیں‘‘ ۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایرلائن ادارہ کیٹرنگ کے بشمول مختلف شعبوں میں مصارف گھٹانے کیلئے مستقبل میں ایسے مزید اقدامات کرتا رہے گا ۔ لوہانی نے کہا کہ اکانومی کلاس کے مسافرین کو ایک قسم کی غذاؤں کی فراہمی سے ارکان عملہ کا کام بھی آسان ہوجائے گا ۔ ایرلائینس کے ایک ترجمان نے ٹیلی ویژن چینلوں سے کہا کہ گزشتہ ہفتہ سے اس فیصلہ پر عمل کیا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT