Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایرانگا کو بولنگ کی اجازت

ایرانگا کو بولنگ کی اجازت

دبئی ۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکائی بولر شمندا ایرانگا کا بولنگ ایکشن قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کی اجازت دے دی ہے۔شمندا ایرانگا کا ایکشن پہلی مرتبہ گزشتہ سال 31 مئی کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹسٹ میچ میں رپورٹ ہوا تھا ۔ بعدازاں ایک آزادانہ جائزے کے بعد ان کا ایکشن مشکوک قرار پایا تاہم حال ہی میں چنائی میں کیے گئے بولنگ ایکشن کے تازہ جائزے میں ماہرین نے ان کے ایکشن کو آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ 15فیصد کی حد کے اندر قرار دیا تھا جس کے بعد ان کے ایکشن کو درست قرار دے دیا گیالیکن اگر ایرانگا کا ایکشن دوبارہ غلط ہواتوامپائر کو اسے رپورٹ کرنے کا اختیار ہو گا اور اس سلسلے میں ان کی معاونت کیلئے انہیں صحیح بولنگ ایکشن کی فوٹیج اور تصاویر فراہم کی جائیں گی۔

 

 

ثانیہ اور شعیب کی لندن میں چھٹیاں
لندن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ لندن میں تعطیلات گذارنے میں مصروف ہیں۔ ثانیہ مرزا ومبلڈن میں سال کے تیسرے گرانڈ سلام میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم وہ ٹورنمنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی باہر ہوگئیں۔ برطانیہ میں موجود ثانیہ مرزا اگر شکست کے غم میں مبتلا تھیں تو ان کے شوہر شعیب ملک حالیہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں سرشار تھے۔ایسے میں شعیب ملک نے آگے بڑھ کر ثانیہ کا حوصلہ بڑھایا۔ دونوں میاں بیوی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیر و تفریح پر نکل پڑے ۔ یہی نہیں بلکہ اس اسپورٹس جوڑے نے ظہیر خان، اظہر محمود اور آشیش نہرا سمیت اپنے دیگر دوست کھلاڑیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور خوب سیر سپاٹا کیا۔

 

 

 

 

TOPPOPULARRECENT