Wednesday , October 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / ایرانی آلو مکس

ایرانی آلو مکس

اجزاء: آلو آدھا کیلو (ابلے ہوئے )، گوشت : ایک پیالی ( ابلا ہوا ) پیاز: دو عدد ، انڈے : دو عدد ، بیسن : دو چائے کے چمچے ، گرم مسالہ ، ایک چائے کا چمچہ ، مرچ : ایک چائے کا چمچہ ، نمک : حسب ذائقہ ، ادرک : ایک چمچہ ، اناردانہ : ایک چمچہ ، خشک دھنیا : ایک چمچہ ، پسا ہوا پودینہ : ایک چمچہ، تیل : ایک پیالی ، دہی : آدھا کپ
ترکیب: گوشت کے ریشے کرلیں اور ابلے ہوئے آلوؤں کو پیس لیں ۔ اب پیاز کو بھی پیس کر آلو اور گوشت میں شامل کردیں ۔ بیسن ، مرچ ، نمک ، گرم مسالہ ، دہی ، سبز دھنیا ، ادرک اور پسا ہوا انار دانہ ملا کر مکس کریں اور اس آمیزے کو پیس کر گول گول ٹکیاں تیار کرلیں ۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے ٹکیوں کو انڈوں کے آمیزے میں ڈبو کر تل لیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں ۔ لذیذ ایرانی آلو مکس کباب تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT