Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / ایرانی جنرل کی نگرانی میں روسی پائلٹ کو بچایا گیا

ایرانی جنرل کی نگرانی میں روسی پائلٹ کو بچایا گیا

دمشق ۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں تُرکی کے حملے میں مار گرائے گئے روسی جنگی طیارے کے ایک پائلٹ کو بچانے کیلئے آپریشن ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ بچاؤ آپریشن میں شام کی ایلیٹ فورس اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے کمانڈوز نے بھی حصہ لیا تھا۔روسی نیوز ویب پورٹل نے ایک شامی فوجی کے حوالے سے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے روسی حکام سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ ترکی کے حملے میں تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹ کو بچانے کیلئے ایک اسپیشل یونٹ تیار ہے۔ انہوں نے روسی حکام سے کہا کہ وہ بچاؤ آپریشن کے دوران فضائی تحفظ فراہم کرے اور سیٹلائیٹ کی مدد سے روسی پائلٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کرے، جب کہ زمینی کارروائی میں حزب اللہ کمانڈوز حصہ لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کے بعد روسی فوج نے سٹلائیٹ کے ذریعے اس کے ہواباز کی نشاندہی کی۔

TOPPOPULARRECENT