Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایرانی خاتون کو پہلا اولمپک میڈل ، کیمیا نے برونز جیتا

ایرانی خاتون کو پہلا اولمپک میڈل ، کیمیا نے برونز جیتا

ریو ڈی جنیرو ، 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایران سے آخرکار خاتون نے اولمپک میڈل جیت لیا ہے ۔ ٹائیکنڈو میں تاریخ بن گئی جب کیمیا علی زادہ تمغہ جیتنے والی پہلی ایرانی خاتون بنیں۔ ویمنس انڈر 57kg کے اس ایونٹ کے فائنل میں برطانیہ کی جیڈ جونز نے اسپین کی ایوا کالڈو کو 16-7 سے شکست دی۔ لیکن زیادہ توجہ برونز میچ پر مرکوز ہوئی جہاں علی زادہ نے سویڈن کی نکیتا گلاسنویچ کو 5-1 سے ہرا یا اور اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ایرانی خاتون بنیں۔ انھوں نے کہا: ’’مجھے ایرانی لڑکیوں کیلئے بہت خوشی ہورہی ہے کیونکہ یہ اولین تمغہ ہے اور مجھے امید ہے آئندہ اولمپکس میں ہم گولڈ جیتیں گے۔‘‘ ٹائیکنڈو میں ہی اردن کیلئے بھی تاریخ رقم ہوئی جسے بالکل پہلی مرتبہ اولمپک میڈل حاصل ہوا ہے۔ مینس انڈر 68kg ڈیویژن کو اردن کے احمد ابو غوش ابوغوش نے روس کے الیکسی ڈینیسنکو کو 10-6 سے شکست دے کر جیت لیا۔ دیگر مقابلوں میں بیڈمنٹن ویمنس ڈبلزگولڈ جاپانی جوڑی میساکی ماتسوتومو اور ایاکا تاکاہاشی نے جیت لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT