Thursday , September 21 2017
Home / عرب دنیا / ایرانی رائے دہندوں نے سخت گیری کو مسترد کردیا : روحانی

ایرانی رائے دہندوں نے سخت گیری کو مسترد کردیا : روحانی

دوبئی، 21مئی (سیاست ڈاٹ کام)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے ان کا دوبارہ منتخب کیا جانااس بات کی علامت ہے کہ ووٹروں نے سخت گیروں کو مسترد کردیا ہے اور وہ بیرونی ممالک سے مزید رابطہ چاہتے ہیں۔حسن روحانی صدارتی انتخاب میں تقریباً 57فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسری بار ایران کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ حسن روحانی نے فتح کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر اپنی تقریر میں کہا ” ایران نے دنیا کے ساتھ بات چیت کا راستہ منتخب کرلیا ہے ۔ یہ راستہ تشدد اور شدت پسندی سے بالکل الگ ہے ۔ اب انتخابات ختم ہوگئے ہیں۔ میں اب ملک کا صدر ہوں اور مجھے ہر ایک ایرانی کے تعاون کی ضرورت ہے ، ان کا بھی جو میری پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ان کی تنقید کرنے کے حق کا احترام کا کرتے ہیں۔حسن  روحانی نے ہی مغربی ممالک کے ساتھ ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے سلسلے میں تاریخی معاہدہ کیا تھا۔ سمجھوتے کے تحت ایران نے مغربی ممالک کی پابندیوں میں راحت اور اقتصادی تعاون کے بدلے اپنے نیوکلیائی پروگرام روک دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT