Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ایرانی سفارتخانہ برائے یمن پر سعودی بمباری کی شکایت

ایرانی سفارتخانہ برائے یمن پر سعودی بمباری کی شکایت

تہران ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران نے آج کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرے گا کہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس کے سفارتخانہ پر دانستہ طور پر بمباری کی تھی ۔

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق عہدیدار کا یمن سے اخراج
اقوام متحدہ ۔ /7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یمن نے اعلان کیا کہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی انسانی حقوق کارکن کو یمن سے ’’ناگوار شخصیت ‘‘ قرار دیتے ہوئے خارج کردیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس اقدام کو انتہائی افسوسناک تبدیلی قرار دیا ۔ ترجمان اسٹیفن اوجارک نے کہا کہ یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب زیرقیادت اتحاد کے کلسٹر بموں کے استعمال پر انتباہ دینے کے چند دن بعد منظر عام پر آیا ہے اور واضح طور پر ایک انتقامی کارروائی ہے۔ اقوام متحدہ کو سرکاری اعلامیہ کا انتظار ہے۔ اس کے بعد اس کے اعلیٰ سطحی کارکن ذولوف یمن سے روانہ ہوجائیں گے ۔ یمن میں گزشتہ مارچ سے انتشار کا عالم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT