Monday , August 21 2017
Home / عرب دنیا / ایرانی سفارت خانہ حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم

ایرانی سفارت خانہ حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم

صنعاء ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے وزیر خارجہ ریاض یاسین نے الزام عاید کیا ہے کہ صنعاء میں قائم ایرانی سفارت خانہ حوثی باغیوں کی امداد کا مرکز اور آپریشن کنٹرول روم کا کردار ادا کررہا ہے، جہاں سے باغیوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ جدید مواصلاتی آلات کے ذریعے بھی مدد کی جاتی ہے۔ ایک عربی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں ریاض یاسین عبداللہ کا کہنا تھا کہ صنعاء میں قائم ایرانی سفارت خانے سے حوثی باغیوں کو فوجی سازو سامان، انٹیلی جنس معلومات اور محاذ جنگ میں لڑنے کے لیے صلاح مشورے بھی دیے جاتے ہیں۔ یوں صنعاء میں قائم ایرانی سفارت خانہ حوثی باغیوں کا آپریشن کنٹرول روم بن چکا ہے۔ وزیرخارجہ نے تسلیم کیا کہ تمام تر فضائی اور زمینی ناکہ بندی کے باوجود صنعاء میں ایرانی سفارت خانے میں ہونے والی سرگرمیاں یمنی حکومت کی توقع سے بھی زیادہ ہیں۔ سفارت خانے کے اندر انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی کے ساتھ جنگی آپریشینز کے حوالے سے غیرمعمولی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یہیں سے حوثی ملیشیا میں رقوم بھی تقسیم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔

TOPPOPULARRECENT