Tuesday , September 19 2017
Home / Top Stories / ایرانی صدارتی انتخابات : احمدی نژاد نے نام رجسٹر کروایا

ایرانی صدارتی انتخابات : احمدی نژاد نے نام رجسٹر کروایا

تہران ۔ 12 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے سابق سخت گیر صدر محمود احمدی نژاد نے آئندہ ماہ منعقد شدنی صدارتی انتخابات کیلئے اپنے نام کا رجسٹریشن کرواکر سب کو حیرت زدہ کردیا ۔ حالانکہ قبل ازیں انہوں نے بیان دیا تھا کہ سپریم قائد آیت اللہ علی خامنہ ای نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لیں لہذا وہ صدر کے عہدہ کیلئے انتخابی میدان میں نہیں اُتریں گے بلکہ اپنے ساتھی نائب حمید باغئی کی تائید کریں گے جنہوں نے کل ہی اپنے نام کا رجسٹریشن کروایا ہے ۔ احمدی نژاد نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے 19 مئی کو منعقد شدنی صدارتی انتخابات نہ لڑنے کے وعدہ کے پابند ہیں البتہ کل رجسٹریشن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ خامنہ ای کی جانب سے انتخابات لڑنے پر کوئی امتناع عائد نہیں کیا گیا تھا اس کے باوجود میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ میں انتخابی دوڑ میں شامل نہیں ہوں ۔ رجسٹریشن صرف باغئی کے ساتھ تعاون کیلئے کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT