Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / ایرانی عہدیدار کا سعودی وزیرحج سے اظہار تشکر

ایرانی عہدیدار کا سعودی وزیرحج سے اظہار تشکر

جدہ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ایرانی حجاج کرام کے لیے حج کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے پر سعودی وزیر برائے امور حج محمد صالح بن طاہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایرانی حکومت کے ایک عہدیدار کو ایک فوٹیج میں سعودی وزیر حج سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے حجاز مقدس میں ایرانی عازمین حج کو دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزیر حج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام ایرانی عازمین حج کے بہ خیر وحفاظت مناسک حج کی ادائی اور وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایرانی حجاج کی حفاظت اور سہولت کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر ریاض حکومت کا شکریہ اد کیا۔

TOPPOPULARRECENT