Monday , August 21 2017
Home / دنیا / ایرانی فوجی اڈہ بدستور روسی فوج کے زیراستعمال

ایرانی فوجی اڈہ بدستور روسی فوج کے زیراستعمال

تہران۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ایرانی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ)کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ روس اب بھی شام میں کارروائیوں کے لیے ملک کے جنوبی شہر ہمدان میں قائم ایک فوجی اڈے کو استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے وزارت خارجہ کے اس موقف کی سختی سے تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ روس نے ایران کے فوجی اڈوں کو استعمال کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’تسنیم‘‘ نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا ایک بیان نقل کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روس کا ایران میں اب کوئی اڈہ نہیں اور نہ ہی روسی فوج ایران کے کسی مقام پر متمرکز ہے۔ روس کو مختصر قیام کے لیے اجازت دی گئی تھی اور اب ماسکو کا ایران میں کوئی اڈہ نہیں ہے۔تاہم ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپوزیشن کے ایک رکن کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراض کے جواب میں ایوان میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT