Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ایرانی فوجی کی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی

ایرانی فوجی کی ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی

بیروت،18جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک فوجی نے آج بیرک میں اپنے ساتھی فوجیوں پر گولیاں چلا دیں جس میں تین فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ۔ اسکے بعد فوجی نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔ایران کی خبر رساں ایجنسی مہر نے اس بات کی اطلاع دی۔ یہ واقعہ تہران کے شمال مغرب سے 40 کلو میٹر دو رابیک شہر میں پیش آیا۔ابیک کے گورنر علی رضا رحمانی نے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور تحقیقات سے قبل کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے ۔ مسٹر رحمانی نے کہا کہ ایرانی فوج میں عام طور پر ایسے واقعات رونما نہیں ہوتے ۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویزے کیلئے ’رشتہ داروں‘ کی نئی تشریح
واشنگٹن ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے قریبی خاندانی رشتہ دار کی تشریح کو اب نئے انداز سے بیان کیا ہے کیونکہ ان میں اب دادا، دادی اور نانا نانی کے علاوہ دیگر قریبی ر شتہ دار بھی شامل ہیں جو امریکی ویزے کے حصول کیلئے ’’اہل‘‘ درخواستگزاروں کے زمرے میں آئینگے جن میں6مسلم اکثریتی ممالک کے پناہ گزین بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT