Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / ایرانی فوج کی حلب میں بڑے حملے کی تیاری؟

ایرانی فوج کی حلب میں بڑے حملے کی تیاری؟

تہران 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کے اہم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی کمان میں ہزاروں ایرانی فوجی شام کی سرکاری فوج کے ساتھ ملکر حلب میں اپوزیشن فورس کے خلاف کارروائی کے لئے موجود ہیں۔ادھر امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ ان کا ملک اور روس شامی فضائی حدود میں پروازوں کو کسی تصادم سے بچانے کی غرض سے باہمی رابطہ کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔شام میں ایرانی فوجی افسروں کی موجودگی نئی بات نہیں لیکن روس کی جانب شام میں فضائی کارروائی کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر ایرانی فوج کی موجودگی اہم پیش رفت ہے۔شامی میدان جنگ سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن فورسز اہم جنگی محاذوں امریکی ساختہ ٹینک شکن میزائل استعمال کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب امریکی وزیر دفاع نے روس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔مسٹر کارٹر کا مزید کہنا تھا کہ روس سے باہمی رابطہ بالخصوص شامی فضا کے استعمال کے سلسلے میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔ ہم جلد ملاقات کریں گے، مذاکرات میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روس کے شام میں اختیار کردہ طریقہ کار پر بات کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ ایک غلطی پر مبنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT