Monday , June 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایرانی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2018 میں رسائی

ایرانی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ 2018 میں رسائی

 

تہران۔14جون (سیاست ڈاٹ کام ) سردار ازمون اور مہدی تریمی کے شاندار گولس کی مدد سے ایران نے ازبکستان کو 2-0 سے شکست دے کر 2018 کے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔گروپ اے میں ایران کی ٹیم اب تک آٹھ میچوں میں چھ فتوحات کی بدولت 20 نشانات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ جنوبی کوریا 13نشانات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ایران کی ٹیم کو اب تک ورلڈ کپ کوالیفائنگ مقابلوں میں شکست نہیں ہوئی اور ان کے خلاف اب تک کوئی بھی گول اسکور نہیں ہوا۔روس میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کی مہم کے سلسلے میں تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایران نے ازبکستان کو 2-0 سے زیر کر کے فائنل مقابلوں میں جگہ بنا لی۔ایران کی ٹیم پورے میچ میں حاوی رہی اور اگر ایران کی ٹیم گول کرنے کے کئی مواقع ضائع نہ کرتی تو یقیناً ازبکستان کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑتا۔ایران کی ٹیم اب تک چار ورلڈ کپ 1978، 1998، 2006 اور 2014 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ ازبکستان نے آج تک ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہیں کیا۔14 جون سے 15 جولائی تک ہونے والے ٹورنمنٹ میں اب تک صرف میزبان روس، برازیل اور ایران کی ٹیم ہی کوالیفائی کر سکی ہیں۔
قطر کے خلاف فیفا کی کارروائی متوقع
دوحہ۔14جون (سیاست ڈاٹ کام )قطر کی فٹبال ٹیم کو فیفا کی کارروائی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے کیونکہ جنوبی کوریا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے کے لئے اس کے کھلاڑی ایسی ٹی شرٹ زیب تن کئے ہوئے تھے جس میں ملک کی حمایت ظاہر ہورہی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT