Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ایرانی نیو کلیئر مذاکرات کار کو سزائے قید

ایرانی نیو کلیئر مذاکرات کار کو سزائے قید

تہران ۔ 8 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایران عدلیہ نے اس ملک کے نیو کلیئر پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں سے بات چیت کرنے والی ٹیم میں شامل رہنے ایک رکن اور ایران نژاد کنیڈا کے شہری کو جاسوسی کے الزام میں پانچ سال کی سزائے قید دیئے جانے کی توثیق کی ہے ۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسن ایجعی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’’ مسٹر عبدالرسول دوری اصفحانی بھی ان چند افراد میں شامل ہیں جنہیں بیرونی افراد کو معلومات دینے اور جاسوسی کے الزام میں پانچ سال کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ ان کے دو جاسوسی اداروں سے روابط تھے ‘‘ ۔

 

TOPPOPULARRECENT