Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایرانی کپ : رانجی کی فاتح ممبئی ٹیم میں جئے بسٹا شامل

ایرانی کپ : رانجی کی فاتح ممبئی ٹیم میں جئے بسٹا شامل

ممبئی ۔ 4 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رانجی ٹروفی کی چمپیئن ٹیم ممبئی نے 6 مارچ سے برابورہ اسٹیڈیم میں ریسٹ آف انڈیا کے خلاف ایرانی کپ کے پانچ روزہ کھیل کیلئے جئے بسٹا کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔ رانچی اور مئیسورو میں کھیلے گئے رانجی ٹروفی کے میچوں میں دوہری ناکامی کے بعد بسٹا کو ٹیم سے علحدہ کردیا گیا تھا ۔ تاہم مدھیہ پردیش کے اندور میں سی کے نائیڈو فائنل میں انڈر 23 مقابلوں کی چمپیئن ٹیم میں کھیلتے ہوئے انھوں نے ڈبل سنچری بنائی تھی ۔ ممبئی کے رانجی کوچ چندرکانت پنڈت نے بسٹا کی ٹیم میں واپسی کا خیرمقدم کیا ہے ۔ ’’اسکواڈ میں دھاول کلکرنی کو بھی شامل کیا گیا ہے جن کی گزشتہ روز شادی ہوئی تھی ۔ انھوں نے اس کھیل میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT