Friday , August 18 2017
Home / دنیا / ایران ،امریکہ اور سعودی سے بات چیت کیلئے تیار : روحانی

ایران ،امریکہ اور سعودی سے بات چیت کیلئے تیار : روحانی

تہران ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام کی خانہ جنگی کے خاتمہ کیلئے امریکہ اور سعودی عرب سے بات چیت کیلئے تیار ہے بشرطیکہ یہ مذاکرات جنگ زدہ شام میں جمہوریت اور امن کی بحالی میں معاون ثابت ہوسکیں۔ صدر حسن روحانی کے یہ ریمارکس ایک پریس کانفرنس میں اس وقت سامنے آئے جب دورہ پر آئے آسٹریائی صدر ہنیزفشر کے ساتھ انہوں نے مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ شام کے بحران کی یکسوئی کیلئے امریکہ اور سعودی عرب سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتائج محفوظ اور ثمرآور ہوں تو بات چیت کیلئے کسی بھی عالمی طاقت کے ساتھ میز پر آنے تیار ہیں اور یہ ایران کا بین الاقوامی اور اسلامی برادری سے وعدہ ہے جس پر ہر قیمت پر عمل آوری کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایران صدر شام بشارالاسد کا زبردست حامی اور سرپرست ہے اور سعودی عرب اور امریکہ پر ہمیشہ یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ وہ اسد مخالف باغیوں اور شورش پسندوں کی تائید کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT