Monday , September 25 2017
Home / دنیا / ایران اور شام پر پابندیاں، امریکی ایوان میں بل منظور

ایران اور شام پر پابندیاں، امریکی ایوان میں بل منظور

واشنگٹن، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی قانون سازوں نے ایران پر عائد پابندیوں کی مدت بڑھانے اور شام پر نئی پابندیاں لگانے کے قوانین کو منظوری دے دی ہے جو اس بات کا غماز ہے کہ وائٹ ہاؤس میں کوئی بھی آئے مشرق وسطیٰ کی پالیسی میں اس کا اہم رول رہے گا۔ایران پابندی ایکٹ کو 10 سال کی تجدید کے قانون کو 419 ووٹ ملے ۔ محض ایک ووٹ مخالفت میں پڑا۔ یہ قانون ایران کی تیل کی صنعت میں سرمایہ لگانے والوں کو سزا دینے اور اسے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے پہلی مرتبہ 1996 میں پاس کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT