Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / ایران بالسٹک میزائیل تجربہ نہ کرے : بانکی مون

ایران بالسٹک میزائیل تجربہ نہ کرے : بانکی مون

اقوام متحدہ ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ بالسٹک میزائیل داغنے کا منصوبہ ترک کرے اور کہا کہ یہ 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ طئے پائی نیوکلیر معاملت کے مفاد میں نہیں ہے۔ بانکی مون نے اس قرارداد پر عمل آوری کے سلسلے میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو پیش کردہ رپورٹ میں کہا کہ ایران کو بالسٹک میزائیل کے تجربوں سے گریز کرنا ہوگا ۔ انھوں نے اس رپورٹ میں نیوکلیئر معاملت کے حوالے سے کہا کہ ایران کا نیوکلئیر پروگرام جاری رکھنے اور میزائیل تجربات کے نتیجہ میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ایسا کوئی بالسٹک میزائیل کا تجربہ نہیں کرنا چاہئے جو نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہو ۔ لیکن جب سلامتی کونسل میں ایران کے مارچ میں کئے گئے مختلف تجربات کا حوالہ دیا گیا ، اُس وقت روس نے کہا تھا کہ یہ تجربات قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔ بانکی مون نے کہا کہ قرارداد کی تشریح کرنا سلامتی کونسل کا کام ہے ۔

TOPPOPULARRECENT