Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / ایران جاریہ ہفتہ 114 ایئربس طیارے خریدے گا

ایران جاریہ ہفتہ 114 ایئربس طیارے خریدے گا

تہران۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران جاریہ ہفتہ 114 ایئر بس طیارے فرانس سے خریدنے کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کرے گا ۔ جب کہ صدر ایران حسن روحانی فرانس کا دورہ کریں گے ۔ تہران کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران ایئر اور ایربس کے درمیان ہوگا ۔ جب کہ چہارشنبہ کے دن صدر ایران حسن روحانی پیرس میںہوں گے جو ان کے یورپ کے سرکاری دورہ کا آخری دن ہوگا ۔ روحانی کے دورہ کے بعد عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ پر عمل آوری شروع ہوگی ۔ ایران اپنے نیوکلیئر پروگرام میں تخفیف کرے گا جس کے عوض اُس پر عائد تحدیدات برخواست کی جائیں گی ۔ ایران کو اپنے فرسودہ مسافر بردار طیاروں کے بیڑے کی تجدید کاری کی سخت ضرورت ہے ۔ فی الحال ڈھائی سو سے زیادہ طیاروں میں سے صرف 150 کارآمد حالت میں ہے ۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اخوندی کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فرانس سے ایئر بس طیاروں کی خریداری کیلئے گذشتہ 10ماہ سے بات چیت جاری تھی ۔ ایران کو 400 طویل اور وسط مسافتی اور 100مختصر مسافتی طیاروں کی صرورت ہے ۔ نئے طیاروں کی پہلی کھیپ 21مارچ سے ایران پہنچ جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT